پاکستان پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹارنی جنرل کو پارلیمنٹ طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹارنی جنرل کو پارلیمنٹ طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اٹارنی جنرل کو کراچی کیلئے آئینی آپشنز کے بیان پر وضاحت کیلئے پار لیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اٹارنی جنرل کی وزیراعظم سے کیا بات ہوئی جو چیف جسٹس سے بھی مخفی رکھی گئی

وفاقی حکومت سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے بارے میں آئینی آپشننز کا جواب دے۔نیر بخاری نے کہا کہ تمام آئینی انتظامی معاملات پر پائیدار تجاویز پر مشتمل مستقل حل کا مرکز صرف پارلیمنٹ ہے آئین میں ہر ادارے کی حدود و قیود کا تعین وضاحت اور صراحت سے درج ہے۔

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف اقدام عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہوگا۔نیر بخاری نے کہا ہے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں کے دوران منتخب جمہوری حکومت کے بارے میں بیان سوالیہ نشان ہے۔ناکام حکمرانوں کے دور میں ملک تباہی کے دہانے پر ہے ملک کے معاشی مرکز کراچی سے وفاق کو سب سے زیادہ ریوینیو حاصل ہوتا ہے نیر بخاری نے کہا کہ سندھ کے میگا پراجیکٹس کی عدم تکمیل کیوجہ وفاق سے صوبہ سندھ کو فنڈز جاری نہ کرنے میں تاخیر ہے

این ڈی ایم اے کی ہنگامی صورت حال میں ہر جگہمددگاری اور ذمہ داری فرض ہے سیاسی قیادت اور سیاسی حکومتوں کی کارکردگی کے فیصلے عوامی عدالتوں سے ہوتے ہیں