کورونا وائرس کا علاج دریافت

پاکستان کا بڑا اعزاز، کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنےوالے ممالک میں شامل

ایبٹ آباد (مسلم ورلڈ) پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا۔ ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کی سربراہی میں 20 رکنی ٹیم مریضوں پر تجربات کرنے کیلئے اہل قرار دے دی گئی۔

امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستانی ادارے اور ماہرین کی ٹیم کی قابلیت اور سہولیات کا اعتراف کرتے ہوئے کورونا وائرس کی دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پرفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پچیس پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے۔ مریضوں کا چناوان کی صحت، عمر اور کورونا کے مرض سے متاثر ہونے کی شدت کی بنیاد پرکیا جائے گا۔ مریضوں سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے۔