ثنا جاوید

پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ عروج کے دور سے گزر رہا ہے ‘ثنا جاوید

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) ٹی وی کی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ عروج کے دور

سے گزر رہا ہے اور اسے بر قرار رکھنے کیلئے ہمیں مزید محنت سے کام کرنا ہو گی ،انسان کبھی بھی مطمئن

نہیں ہو سکتا لیکن اسے ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اپنے

کیرئیر کے آغاز سے آج تک کسی بھی پراجیکٹ کو آنکھیں بند کر قبول نہیں کیابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب

کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لیتی ہوں اور اگر اداکاری کا مارجن نظر آرہا ہو تو اسے نئے رنگ کے ساتھ

نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ثنا جاوید نے کہا کہ انسان کبھی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا بلکہ انسان کی فطرت

میں تذبذب جیسی صورتحال ہوتی ہے لیکن جو لوگ زندگی کے فلسفے کو سمجھ کر صبر اور شکر کرتے ہیں.

وہ اطمینان سے بھرپور زندگی بسر کرتے ہیں۔