اسلامیہ کالج پشاور

پشاور۔۔مون سون شجرکاری مہم،اسلامیہ کالج میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کر دیاگیا

پشاور(ڈیلی مسلم ورلڈ) اسلامیہ کالج پشاور میں جنگلات اور گرین ہاؤسز قائم کرنے کا منصوبہ۔ وائس چانسلر

پروفیسرڈاکٹر نوشاد خان کی قیادت میں مون سون شجر کاری مہم کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔اسلامیہ کالجیٹ

سکول پشاور کے بعد گذشتہ روشعبہ طبیعات میں اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ،

قائمقام رجسٹرار ڈاکٹر طارق جان اور شعبہ طبیعات کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر اورنگزیب خان نے پودا لگا کراسلامیہ

کالج پشاور اور پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی۔گزشتہ روزسینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن

کے صدر محمد زمان خان نے ایڈمنسٹرٹیو آفیسر اکبر امین کی موجودگی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد

خان کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسلامیہ کالج پشاور میں مختلف مقامات پر

جنگلات اور گرین ہاؤسز قائم کئے جائیں گے۔ان گرین ہاؤسز میں نادرپودے محفوظ کئے جائیں گے.

تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔