پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ

پہلی سے دہم جماعت تک سمارٹ نصاب تیارکرنے پر کام کا آغاز کر دیا گیا

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) پہلی سے دہم جماعت تک سمارٹ نصاب تیارکرنے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ،تمام مضامین

کا سلیبس برائے امتحانات 2021 پچاس فیصد تک کم ہوجائے گا،سمارٹ سلیبس ستمبرتا فروری میں آسانی سے

مکمل ہوسکے گا۔تفصیلات کے مطابق سمارٹ سلیبس کا اقدام کوروناوائرس کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے

کیلئے کیا جارہا ہے،سمارٹ سلیبس کی تیاری کے لئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی زیر نگرانی ماہراساتذہ سے

مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولزکی مینجمنٹ کو بھی سمارٹ سلیبس ارسال کیا

جائے گا۔مذکورہ سکولوں کو سمارٹ سلیبس آن لائن بھی دستیاب ہوگا،تمام سبجیکٹس کے اسباق میں سے اہم

موضوعات کی فہرست تیار کی جائے گی،تعلیمی بورڈز کے پرچہ جات بھی سمارٹ سلیبس کے تحت بنائے جائیں گے۔