ناولنی

پیوٹن کے ناقد ناولنی کو برلن کے ہسپتال شیریٹی منتقل کرنے کی کوششیں

برلن/ماسکو(ڈیلی مسلم ورلڈ) روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناولنی مبینہ طور پر زہر دیے جانے کے بعد سائبیریا

کے شہر اومسک کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت نازک ہے۔ ایک جرمن ایئر ایمبولینس

اومسک پہنچی ہے تاکہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انہیں برلن لایا جا سکے۔ اس جہاز میں طبی ماہرین

اور جدید طبی آلات موجود ہیں۔ ناولنی کی خاتون ترجمان نے تاہم کہا ہے کہ اومسک کا ہسپتال انہیں وہاں سے

منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ 44 سالہ ناولنی کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ان کی حالت ایک چائے

پینے کے بعد شدید خراب ہو گئی۔ ان کا خیال ہے کہ ناولنی کو زہر دیا گیا ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل

نے ماسکو سے کہا ہے کہ وہ ناولنی کو جرمنی منتقل کرنے کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔