عمر ایوب

پی ایس او پاکستان یورو 5 متعارف کرانے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) پی ایس او پاکستان یورو 5 متعارف کرانے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی۔

منگل کو افتتاحی تقریب پی ایس او پمپ میں منعقد ہوئی جس میں تقریب میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون

خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے

وژن کے مطابق پی ایس او نے یورو 5 پٹرول کی فراہمی شروع کردی، ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی چیلنجز

سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ یورو 5 فیول کے استعمال سے فضائی آلودگی ختم ہو گی۔

ندیم بابر نے کہاکہ پی ایس او کی طرف سے اٹھائے جانے والے قدم کو سراہتے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ

ہم آنے والی نسلوں کو صاف ماحول مہیا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس او سب سے پہلے معیاری فیول

فراہم کرنے پر مبارکباد کا مستحق ہے