پی ایس ایل

پی ایس ایل کا چوکوں اورچھکوں کا میلہ پہلی بار ملتان اورراولپنڈی میں سجنے کو تیار

راولپنڈی/ملتان (مسلم ورلڈ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوکوں اور چھکوں کا میلہ کراچی اورلاہور کے بعد پہلی بار ملتان اور راولپنڈی میں سجنے کو تیار ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں2دن آرام کے بعد(آج)بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔راولپنڈی میں پہلا میچ (کل) جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائیگا۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے بھی راولپنڈی میں بھرپور پریکٹس کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں (آج) بدھ کو بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔

26فروری کو ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے مابین میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو شام 6 بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے پریکٹس کی۔

راولپنڈی میں پہلا میچ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائیگا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو دوپہر ایک بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںپریکٹس کی۔لاہور قلندرز کی ٹیم (آج)بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی،

جبکہ اسی روز شام کواسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشنز کا آغازہوگا۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

راولپنڈی میں دوسرا میچ 28 فروری کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ،تیسرا میچ 29فروری کواسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی،چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز،پانچواں میچ 2مارچ کو کراچی کنگزور پشاور زلمی،چھٹا میچ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر،ساتواں میچ 7مارچ کوپشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔راولپنڈی میں8واں اور آخری میچ8مارچ کو ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔