فواد چوہدری

پی ٹی آئی سوشل ٹیم نے پلوامہ سے لیکر کووڈ تک ہر کرائسسز میں شاندار کردار ادا کیا، پی پی پی کی ان کیخلاف مہم قابل مذمت ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ سے لیکر کووڈ تک ہر کرائسسز میں شاندار کردار ادا کیا، پی پی پی کی ان کیخلاف مہم قابل مذمت ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ سے لیکر کووڈ تک ہر کرائسسز میں شاندار کردار ادا کیا، پی پی پی کی ان کیخلاف مہم قابل مذمت ہے۔

انہوںنے کہاکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب میں نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی بات کی، اور جب پیمرا لانے کی تجویز دی تو اس وقت یہی سارا گروپ اس قانون سازی کیخلاف تھا۔