شہبازشریف

پی ٹی آئی کے 2 سال تباہی کے سال ثابت ہوئے،شہبازشریف

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سال تباہی کے سال ثابت ہوئے،گورننس ،خارجہ پالیسی اورمعیشت تباہ ہوئی۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران خان کی بدانتظامی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں ،سیاسی انجینئرنگ کے ناکام تجربات کی بھاری قیمت عوام کو چکاناپڑ رہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے،کرپٹ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی 2 سال کی کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دو سال سے ملک پر نااہل ترین حکمران مسلط ہیں ،دو سال پاکستان اور عوام کے لیے قیامت بن کر گزرے ہیں ،

حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور افلاس دی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں جو بھی بولے گا اس پر نیب مسلط کر دیاجاتا ہے،پی ٹی آئی حکومت میں آٹے اورچینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی 55سے 100 روپے کلو چلی گئی،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،دو سال میں تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔