چین، صدر شی

چین، صدر شی نوول کرونا وائرس کیخلاف لڑنے والے کارکنوں کے کردار کے معترف

بیجنگ (مسلم ورلڈ) چین کے صدر شی جن پھِنگ نے نوول کرونا وائرس کیخلاف اہم کردار ادا کرنے پر کمیو نٹی کا رکنوں کو سراہا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی ٹھوس کوششوں کو دل وجان سے جاری رکھیں۔

کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مر کزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی نے ان خیالات کااظہار بدھ کے روز وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے دارالخلافہ ووہان کے ہمسایہ علاقے کے کمیونٹی کارکنوں کو لکھے گئے خط میں کیا ہے۔