شی جن پنگ

چینی صدر کا جمہوریہ انڈونیشیا کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام

بیجنگ ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) چین کے صدر شی جن پنگ نے جمہوریہ انڈونیشیا کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے

موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکوودودوکو تہنیتی پیغام پھیجا۔اپنے پیغام میں چینی صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات

میں ترقی کے مثبت رجحان پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک انسداد وبا، وبا کے

بعد پیداواری سرگرمیوں کی بحالی اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں تعاون کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے کثیر

الجہتی نظام کا تحفظ کیا ہے اور انسداد وبا کی عالمی کوششوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ شی جن نے کہا

کہ انہوں نے چین انڈونیشیا کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دی ہے، وہ انڈونیشیا کے صدر جوکوودودو کے ساتھ

انسداد وبا اور دونوں ممالک کے جامع سٹریٹجک تعلقات کی ترقی کے فروغ کے لیے

مشترکہ کوششں کرنا چاہتے ہیں۔