وانگ وین بِن

چین سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، ترجمان وزیرخارجہ

بیجنگ(ڈیلی مسلم ورلڈ) چین ایک بڑا ذمہ دار ماہی گیر ملک ہونے کی حیثیت سے سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ کو

بہت اہمیت دیتا ہے .اور بیرون ملک ماہی گیری کے جہازوں کی نگرانی وکنٹرول کے سخت ترین اقدامات کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ان خیالات کا اظہار ایکواڈور کے وزیرخارجہ کے بیان کے بعد

پریس کا نفرنس میں کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک گالاپاگوس جزیرے کے قریب ماہی گیری کرنے والے

چینی جہازوں کی نگرانی کرے گا اور ایکواڈور چینی فریق کے ساتھ باہمی مذاکرات کی توقع رکھتا ہے۔وانگ نے کہا کہ

چین اور ایکواڈور باہمی چینلز کے ذریعے دوستانہ بات چیت کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے

ماہی گیری کے حکام نے خصوصی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا جس سے مثبت اتفاق رائے اور اچھا نتیجہ برآمد ہوا۔

دریں اثنا وانگ نے کہا کہ ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے چین کی ماہی گیری کے

حکام نے رواں سال ستمبر سے نومبر تک گالاپاگوس سمندری ذخیرے کے مغربی بالائی سمندروں میں ماہی گیری پر

پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے جسے ایکواڈور اور دیگر متعلقہ ممالک نے سراہا ہے۔