ژا لی جیان

چین کا ایرانی جوہری پروگرام پر آن لائن سربراہ اجلاس بلانے کی روسی تجویز کا خیرمقدم

بیجنگ(ڈیلی مسلم ورلڈ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب

سے ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے پر آن لائن سربراہ اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار

ترجمان ژا لی جیان نے پوتن کی تجویز پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔پوتن نے جمعہ کے روز ایران اور خلیج فارس

کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے سربراہوں کا ایک فوری

آن لائن اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی تھی جس میں جرمنی اور ایران کے رہنما بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ژا نے کہا کہ چین

ایرانی جوہری مسئلے پر تنا کم کرنے اور علاقائی سکیورٹی کی مضبوطی کیلئے روسی کوششوں کی تعریف کرتا ہے۔ژا نے کہا کہ

چین نے ہمیشہ سے ہی مشترکہ جامع منصوبہ بندی (جے سی پی او اے) کی بھرپور حمایت کی ہے اور مشرق وسطی میں امن اور

استحکام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین قریبی رابطوں اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے فریقین کے

ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے اور مشترکہ طور پر ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کے عمل کو فروغ دینا چاہتا ہے۔