وانگ ون بین

چین کی ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی مخالفت

بیجنگ ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) چین کی حکومت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے

خلاف ہتھیاروں کی غیر قانونی پابندی کی مدت بڑھانے کی مخالفت کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چین بھرپور طریقے

سے ایران جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

بیجنگ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے امریکی کوششوں

کا مخالف ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ عالمی برادری اور معاہدے کے

فریق ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے کو جاری رکھنے کی غرض سے تعاون کو تیار ہے