ڈالرکی اونچی اڑان

ڈالرکی اونچی اڑان، غیرملکی قرضوں میں 345 ارب روپے کا اضافہ

کراچی (مسلم ورلڈ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ، 2 روز میں امریکی ڈالر 3 روپے 45 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی طرح روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ دیکھی جارہی ہے،

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 58 پیسے پر بند ہوا جب کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 2 دن میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 45 پیسے بڑھ گئی ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کے بدولت پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 2 روز کے دوران قرض 345 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔