عہد وفا

ڈرامہ سیریل”عہد وفا “کی آخری قسط ، سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش

لاہور(مسلم ورلڈ) بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”عہد وفا “ کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ۔ شائقین بک اِٹ نا ﺅاور دیگر سینماﺅں کی ویب سائٹس سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔ دوسری جانب ”عہد وفا “ کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔

مذکورہ ڈرامہ سیریل کی آخری قسط کے ٹریلر کو صرف یوٹیوب پر 50 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ڈرامہ سیریل عہد وفا میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس غیرروایتی ڈرامے کے اچھوتے موضوع، جاندار اداکاری اور سماجی حقائق کی عکاسی نے عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کو چار چاند لگا دئیے۔ سینما گھروں میں ”عہد وفا “ کی آخری قسط 14مارچ کو دکھائی جائے گی جبکہ ٹی وی کے ناظرین 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ سکیں گے۔