گومل یونیورسٹی

ڈیرہ اسماعیل خان، گومل یونیورسٹی میں ایس او پیز کے تحت امتحانات کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی مسلم ورلڈ) گومل یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کو ملحوظ خاطر

رکھتے ہوئے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ امتحان سے ایک دن پہلے امتحانی ہال کو کلورین سپرے کیا گیا۔

امتحانات میں طلباء ماسک اور سینیٹائزر ساتھ لے کر آئے اوراس موقع پر تمام طلباء کا ٹمپریچر چیک کیا گیا .

اور امتحانی ہال میں سماجی فاصلے سے بٹھایا گیا۔ امتحانی عملے نے بھی سختی ہدایات پر ماسک اور حفاظتی

دستانے پہننے ہو ئے تھے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر

ڈاکٹر حلیم شاہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی‘ پرووسٹ ڈاکٹر زاہد رسول سمیت

پرووسٹ سیکشن کے عملے نے سختی سے عملدرآمد کروا کر کامیاب امتحان کا انعقاد کروایا۔پرووسٹ ڈاکٹر

زاہد رسول کی سربراہی میں امتحانات کیلئے آنیوالے طلباء کو علیحدہ کمروں میں رکھا گیا اور تمام طالبعلم

کو کھانے کیلئے ایک بند پارسل مہیا کیا گیا۔ ہاسٹل کے کامن رومز اور ٹی وی ہال کو بند کر دیا گیا ہے اور

پرووسٹ 24گھنٹے تمام ہاسٹلزکوبھی خود مانیٹرکررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی میں ایک ایک

فیکلٹی کے بغیر کسی تعطل کے مرحلہ وار امتحانات کروائیں جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں چوتھے سال والے

طلباء،دوسرے مرحلے میں تیسرے سال ، تیسرے مرحلے میں دوسرے سال اور چوتھے مرحلے میں پہلے

سال والے طلباء کے امتحان گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس، سٹی کیمپس اور وینسم کالج کے

تمام ہالز میں کروائیں جائیں گے جوہفتہ ، اتوار کو بھی جاری رہیں گے ۔