ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈینگی ایک قو می مسئلہ ، قابو پانے کے لئے کوارڈینیشن کی اشد ضرورت ہے، یاسمین راشد

راولپنڈی (ڈیلی مسلم ورلڈ) صو بائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک قو می

مسئلہ ہے جس پر قابو اسی صو رت میں ممکن ہے جب اسے زمینی حدبندی کے مسئلے سے نکل کرحل کرنے

کی کوشش کی جائے جس کیلئے کوارڈینیشن کی اشد ضرورت ہے، انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کمشنر آفس

راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اس

موذی مرض کی بڑی و جہ نقل مکانی ہے جو کہ وائرس منتقلی کا با عث بنتی ہے، مریض کے رپورٹ ہوتے ہی

متعلقہ جگہ تک اس کی تفصیلات پہنچنا ضروری ہیں تاکہ وہاں فوری کیس ریسپانس کیا جا سکے، اس سلسلے

میں راولپنڈی، اسلام آباد، صوابی، نوشہرہ، اٹک اور ہری پور جن کی باؤنڈریز آپس میں ملتی ہیں ان کا آپس میں

رابطہ بحال کیا جائے تاکہ ایک منظم اور ملی جلی کاوش کے ذریعے اس موذی وائرس سے لوگوں کو بچایا

جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہائی رسک ایریاز میں خصوصی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات

جاری کیں، اجلا س میں کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) انوار الحق، ایڈیشنل کمشنر

(کوارڈینیشن ) سیف انور جپہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) ماہم آصف ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب،

وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ، ڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ،ایم ایس

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا، ایم ایس ہو لی فیملی، بینظیر بھٹو و ڈی ایچ کیو کے علاوہ

فوکل پر سن ڈینگی پروگرام ڈاکٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،

اس موقع کمشنر راولپنڈی نے ضلع کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال راولپنڈی میں ڈینگی

کا صرف ایک کنفر م مریض رپورٹ ہوا ہے، ضلع بھر سے اضا فی ہیومن ریسورس اور تجربہ کار سٹاف کو

ہائی رسک علاقوں میں سرویلئنس سرگرمیوں میں لگا دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ سپروائزری ٹیئر کو

مزید مضبوط کرتے ہوئے انہیں صرف ٹیموں کی ما نیٹرنگ اور کیس رسپانس کیلئے مختص کیاگیا ہے۔