عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

کامیابی مسلسل محنت کا ثمر ہے، عطاء اللہ عیسی خیلوی

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ ) معروف فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میری کامیابی مسلسل محنت کا

ثمر ہے اور اس میں اپنی کامیابی میں لاہور کے کردارکو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا،ایک انٹرویو میں ان

کا کہنا تھا کہ جب میں نے گائیگی شروع کی تو گھر الوں نے نہ صرف سخت مخالفت کی بلکہ گھر سے بھی

نکال دیا گیا۔ ایک انٹر ویو میں عطاء-04 اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ مجھے داتا کی نگری میں پناہ ملی اور

میں نے مختلف ملازمتیں کیں۔میں نے پرستاروں سے رابطے کیلئے یوٹیوب چینل بنالیا ہے۔میں اپنے چینل کے

ذریعے ہروقت اپنی سورتحال سے سب کو آگاہ رکھوں گا۔عطاء- اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے لاہور سے

اپنے کیرئیر کاآغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا میں

جہاں بھی جاؤں لاہور کو اپنے دل و دماغ سے نہیں نکال سکتا۔انہو ں نے کہا کہ مشکل وقت میں کام آنے والے

دوست کبھی نہیں بھولتے اور جب تمام دوست ملتے ہیں توماضی کی خوشگوار یادوں میں کھو جاتے ہیں۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرا ماضی بھی اچھا تھا اورحال بھی اچھا ہے.

اور دعا ہے کہ میرے مستقبل بھی اچھا ہو۔