عبدالحفیظ شیخ

کامیاب جوان توسیعی پروگرام ایک اہم سنگ میل ہے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد( ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کامیاب جوان توسیعی

پروگرام کو اہم سنگ میل قراردیا ہے، گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) پرعدالت عظمی کا فیصلہ خوش آئندہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری ٹویٹ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبار

اورروزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے توسیعی کامیاب جوان پروگرام کا آغازکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ توسیعی سکیم کے تحت قرضہ

کی زیادہ سے سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھاکرڈھائی کروڑ روپے کردی گئی ہے، اسی طرح شمولیتی بینکوں کی تعداد کو تین

سے بڑھا کر21 کردیا گیاہے۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ توسیعی پرگرام سے ملک میں روزگارکے ہزاروں مواقع پیداہوں گے۔

انہوں نے گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) پرعدالت عظمی کے فیصلہ کا خیرمقدم کیااورکہاکہ اس سے حکومت

کو گزشتہ کئی برسوں سے جی آئی ڈی سی کی مدمیں پھنسی ہوئی رقوم کی ریکوری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ

وہ حکومتی ٹیم بالخصوص اٹارنی جنرل آفس، وزارت خزانہ اوروزارت پیٹرولیم کے اچھے کام کو سراہتے ہیں۔