عائشہ عمر

کبھی بھی اپنے ماضی کو نہ بھولیں، اداکارہ عائشہ عمر

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ کبھی بھی اپنے ماضی کو نہ بھولیں ۔

انہوں نے ماریہ واسطی کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ

آپ نے شروعات کہاں سے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنے اصل کو اپنی شناخت کو ختم نہ کریں.

کیونکہ جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کو یاد رکھیں اور اس میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔