وسیم اختر

کراچی کا سیوریج نظام اتنی بارش برداشت کرنے کے قابل نہیں، وسیم اختر

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں سیوریج نظام اس قابل ہی نہیں کہ اتنی

بارش برداشت کرسکے، ہر سال نالے صاف کیے جاتے ہیں اور پیسے خرچ کیے جاتے ہیں، میں 4 سال سے کہہ رہا ہوں

کہ ہر سال نالے صاف کرنا مستقل حل نہیں، تین نالے صاف کرنے کے لیے پورا پاکستان آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

کراچی میں 40 بڑے نالے ہیں جب کہ 500 کے قریب چھوٹے نالے ہیں، کچرے اور سیوریج کو برساتی نالوں میں ڈالا جاتا ہے.

اگر کراچی میں کچرا صحیح طریقے سے تلف ہو تو نالوں کی یہ حالت نہ ہو۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں

اور سمندر تباہ کیے جارہے ہیں، شہر کے تمام متعلقہ شعبے میئر کے پاس ہونے چاہئیں ،4 سال ہوگئے میئر بنے،

پہلی بار سندھ حکومت نے عدالت کے کہنے پر 50 کروڑ روپے نالوں کے لیے دیے ہیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ

کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ کیوں بلدیاتی سطح پر اختیارات نہیں دیے جارہے، 18ویں ترمیم ہوچکی ہے.

لیکن صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ اختیارات اس کے پاس ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے

جب تک مضبوط نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، پیپلزپارٹی کو کراچی حیدرآباد

سے ووٹ نہیں ملتا یہ نہیں چاہتے مسائل حل ہوں۔