ناصر حسین شاہ

کراچی کی ترقی کیلئے پی پی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سنگ میل ثابت ہو گا، ناصر حسین شاہ

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا

اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی،

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم ارکان کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں جس میں ایک مشاورتی کمیٹی بنانے اتفاق ہوا ہے۔اس حوالے

سے اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی

کی تعمیرکے لیے اتحاد و اتفاق خوش آئند ہے، تینوں جماعتوں کا کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم عوام کے لیے

خوشخبری ہے۔وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں

سنگ میل ثابت ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی سے متعلق وفاق اور این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہا

اور سندھ حکومت ہر اس جماعت یا فرد کو خوش آمدید کہے گی جو کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ اور بالخصوص کراچی نے ریکارڈ ترقی کی ہے، انہوں نے ایک

دن میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نیکراچی کی ترقی کے

لیے جو اقدامات کئے وہ ناقابل فراموش ہیں۔