اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ ) کراچی کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے
سپرد کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے
چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو
حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا۔