اشیاء ضروریہ مار کیٹ سےغا ئب

کرونا وائرس کےاثرات، ذخیرہ اندوزں نے اشیاء ضروریہ مار کیٹ سےغا ئب کر دی

فیصل آباد(مسلم ورلڈ) کرونا وائرس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ذخیرہ اندوزں نے اشیاء ضروریہ مار کیٹ سے غا ئب کر دی قیمتوں میں 200 فیصد اضا فہ غریب عوام کو کرونا سے زیادہ خوف ناک بھوک افلاس نظر آنے لگی.

انتظا میہ ذخیرہ اندوزوں کے سا منے بے بس نظر آنے لگی تفصیل کے مطا بق خطرناک کرونا وائرس کے مضر اثرات سا منے آنا شروع ہو گئے ذخیرہ اندوزوں نے اشیاءضروریہ جن میں دا لیں ،گھی ،کو کنگ آئل، چینی، آٹا، چاول اوپن مارکیٹ سے غا ئب کر دیا.

تمام اشیاءضروریہ کی مصنوعی پیدا کر کے قیمتوں میں200فیصد اجافہ کر دیا گیا سبزیان فروٹ سبز مصا لہ جات بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے غریب عوام آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھرنے لگے.

غریب عوام کو بھوک افلاس کرنا وائرس سے زیادہ خطرناک نظر آنے لگی انتظا میہ نے دہاڑی دار اور غریب عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا ۔