شاہ محمود قریشی

کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے، سنگا پور نے کے بروقت اقدامات قابل تحسین ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور کے وزیر خارجہ وویان بالا کرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سنگا پور نے جس مہارت کے ساتھ بروقت اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں،

کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سنگاپور کی طرف سے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشن “ٹریس ٹو گیدر” قابل تحسین ہے اور پاکستان سنگاپور کے اس کامیاب تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے،

وزیر خارجہ نے سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی معاونت فراہم کرنے پر سنگاپور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، وزیر خارجہ نے،اپنے ہم منصب کو اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا،