نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ

کورونا وائرس کے باعث نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ، اضافی عملے کی خدمات

نیویارک (مسلم ورلڈ) کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کے تناظر میں بڑی امریکی ریاستوں میں شمار کی جانے والی ریاست نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نیو یارک کے گورنر اینڈرو کواومو نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا۔

گورنر نے ریاستی انتظامیہ کو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی عملے کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس ریاست میں کووڈ انیس نامی بیماری کے مریضوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔ امریکا میں اس بیماری سے ہونے والی ہلاکتیں اب انیس ہو گئی ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں ایک دوسری ریاست واشنگٹن ہے جہاں اس بیماری سے مزید دو ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد سولہ ہو گئی ہے۔ نیو یارک سے قبل کیلیفورنیا، میری لینڈ، یوٹا اور واشنگٹن کی ریاستوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا جا چکا ہے۔