بسمہ معروف

کورونا وائرس کے باعث گھر میں رہ کر روٹیاں بنانا سیکھ لیا ہے ، بسمہ معروف

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس

کے باعث گھر میں رہ کر روٹیاں بنانا سیکھ لیا ہے۔ایک انٹرویومیں کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے

کہا کہ پہلے کھانا بنا لیتی تھی، اب گول روٹی اور پراٹھا بھی بنا لیتی ہوں۔بسمہ معروف نے کہا کہ 5 ماہ میں گھر

کے بہت کام کیے،اب بس کرکٹ کھیلنا ہے، خوش قسمت ہوں کہ سسرال والوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری شادی فیملی میں ہوئی ہے، اْنہیں علم تھا کہ میں بہت مصروف رہتی ہوں، سسرال نے بہت

آرام سے رکھا ہوا ہے، وہ سپورٹ نہ کرتے تو کرکٹ چھوڑ چکی ہوتی۔بسمہ معروف نے کہا کہ میرا سسرال

جڑانوالہ میں ہے،کھیلنے کے لیے لاہور میں رہتی ہوں،ا نہوں نے کہا کہ میری ساس بہت ڈینٹسٹ ہیں،اْنہیں علم ہے

کہ فیلڈ میں خواتین مصروف رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساس مجھے متحرک رکھتی ہیں.

اور وہ میرے میچز کا پوچھتی رہتی ہیں۔