کریسٹیا فری لینڈ

کینیڈا کی نائب وزیراعظم کریسٹیا فری لینڈ ملک کی پہلی خاتون وزیر خزانہ تعینات

اوٹاوا (ڈیلی مسلم ورلڈ) کینیڈا کی نائب وزیراعظم کریسٹیا فری لینڈ ملک کی پہلی خاتون وزیر خزانہ تعینات

ہو گئیں۔ کریسٹیا فری لینڈ کی تعیناتی پیر کو بل مورنیو کے اپوزیشن کے دباؤ کے باعث وزیر خزانہ کے عہدے

سے مستعفی ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کریسٹیا فری لینڈ 2019 سے 2020

تک حکومتی امور کی وزیر رہیں۔ قبل ازیں2017 سے 2019 تک وزیر خارجہ اور 2015 ء سے 2017 تک بین

الاقوامی تجارت کی وزیر رہ چکی ہیں اور اب وہ وزیر خزانہ بل مورنیو کے مستعفی ہونے کے بعد ان کی جگہ

تعینات ہوئی ہیں جو ملک کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 23 ستمبر

تک پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں گے۔