لگژری مصنوعات

گزشتہ مالی سال لگژری مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) گزشتہ مالی سال لگژری مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق

کاروں کی پیداوار 55 فیصد کم ہوگئی، ایئرکنڈیشنرز، ڈیپ فریزرز اور ریفریجریٹرز بھی 58 فیصد تک کم تیار ہوئے۔

دوسری طرف آٹا چکی اور خوردنی تیل سمیت کئی ضروری اشیا ءکی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق

سال 20-2019 میں گاڑیوں کی پیداوار 55 فیصد تک کم رہی، جییپوں اور کاروں کی پیداوار 2 لاکھ 16 ہزار 780 یونٹ سے گر

کر صرف 97 ہزار 889 رہ گئی، ایئرکنڈیشنرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں بھی 58 فیصد تک گرواٹ رہی۔ایئر کنڈیشنرز

کی پیداوار سال 19-2018 میں 5 لاکھ 18 ہزار 180 تھی جو 20-2019 صرف 2 لاکھ 16 ہزار 150 رہی، ریفریجریٹر کی تیاری

10 لاکھ 83 ہزار 696 سے کم ہوکر 7 لاکھ 16 ہزار 152 پر آگئی۔پاکستان میں ٹی وی سیٹس کی پیدوار پہلے 3 لاکھ 80 ہزار 690 تھی .

جو سال 20-2019 میں 25 فیصد کمی کیساتھ 2 لاکھ 82 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف گندم کے تھریشرز کی پیداوار 67 فیصد،

آٹا چکیوں کی 45.42 فیصد جبکہ پاور لومز کی پیداوار 54 فیصد بڑھی۔گزشتہ سال چینی، کپڑوں، سگریٹس اور مکانوں کی

تزین آرائش والے پینٹ اور وارنش کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئی۔