شبنم مجید

گلوکاری کی حد تک مطمئن ہوں ،اداکاری اور ماڈلنگ میرے بس کی بات نہیں‘ شبنم مجید

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ ) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ گلوکاری کی حد تک مطمئن ہوں اوراداکاری اور ماڈلنگ

میرے بس کی بات نہیں،گلوکاری کے میدان میں خدا کی ذات نے جوشہرت او ر مقام عطا کیا ہے اس پر مطمئن ہوں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ اپنے کیرئر کے ابتداء سے آج تک فلم ،ٹی وی اور ماڈلنگ

کیلئے متعدد بار پیشکش ہوچکی ہے مگر میں صرف گلوکاری پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھناچاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں مغرورہوں اور نہ کبھی تکبر کیا ہے بلکہ اس کے برعکس کامیابیوں نے مجھ ناچیز

میں مزید عاجزی اور انکساری پیدا کر دی ہے اور اس پر میں اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں۔ شبنم مجید نے کہا

کہ ہمیں کسی کے بارے میں اپنے ذہن میں خیالی تصویر نہیں بنا لینی چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے.

کہ ہم جیسا سمجھ رہے ہوں ایسا نہ ہو۔