گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکا کورونا ریلیف فنڈز کے لئے 100 کروڑروپے کا ٹارگٹ

لاہور(مسلم ورلڈ) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا ریلیف فنڈز کے لئے 100 کروڑروپے جمع کرنے کا ٹارگٹ مقرر کردیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کے لئے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے، عوام جب تک کورونا کولینے خود نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئے گا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈز کے لئے100 کروڑ روپے جمع کر نے کا ٹارگٹ بنایا ہے، کیونکہ کورونا کے ساتھ ساتھ ہم نے عوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے اور انشا اللہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 100کروڑ کا ٹارگٹ حاصل کر یں گے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں بھر پور حصہ لینے پر مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کرتا ہوں،یقینی بنائیں گے کوئی بھی غر یب خاندان راشن سے محروم نہ رہے۔گورنر پنجاب نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز او ر دیگر طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے خلاف فر نٹ پر لڑنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔