میاں اسلم اقبال

ہم کاغذی شیروں کی طرح نہیں دلیروں کی طرح کام کرتے ہیں’ میاں اسلم اقبال

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے صوبائی حلقہ 151میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی

منصوبوں کا افتتاح کیاـ چاندنی چوک ڈھولن وال میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر

صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی

منصوبے مکمل کئے ہیںـہم نعرے نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیںـانہوں نے کہا کہ ہم کاغذی شیروں کی طرح نہیں

دلیروں کی طرح کام کرتے ہیں ـہم وعدے نبھانے کے لئے کرتے ہیں، ریکارڈ مدت میں ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیںـ

صوبائی وزیر نے کہا کہ محروم معیشت طبقات کی محرومیاں دور کرنے اور ان کے حالات بدلنے کا وقت آگیا ـعوام نے تبدیلی

کا مینڈیٹ دیا، اب تبدیلی آکر رہے گیـ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان کی سچی، مخلص اور باصلاحیت قیادت عوام کے

لئے امید کی کرن ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا،مشکل حالات سے نکل آئے ہیں،

جلد اچھا وقت آنے والا ہےـ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق ادوار میں ذاتی تشہیر کے منصوبوں اور لوٹ مار کے ذریعے

قومی معیشت کو نقصان پہنچایا گیاـکرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں، بیرون ممالک محلات خریدے لیکن ملک کو کنگال کردیاـ

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بندھ باندھ دیاـوزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے

خلاف طویل جدوجہد کی بدولت کرپشن کے بڑے بت بے نقاب ہوئے نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی رتی بھر گنجائش

نہیںـکرپشن سے عبارت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ملک وقوم کے لئے سیاہ ترین ادوار تھے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ

سابق حکمرانوں نے غریب عوام کا حق چھینا انہیں حساب بھی دینا پڑے گاـغریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والا ہر مافیا انجام

کو پہنچے گاـصوبائی وزیر نے چاندنی چوک ڈھولن وال میں سیورج لائن اور عالی سٹریٹ اردو نگر میں سوئی گیس

پائپ لائن کا افتتاح کیاـاہل علاقہ نے تیز رفتاری سے ترقیاتی سکیمیں مکمل کرانے پر صوبائی وزیر سے اظہار تشکر کیاـ