عبدالحفیظ شیخ

روزویلٹ ہوٹل پرتمام فیصلے مکمل شفافیت اور ملکی مفاد کے عین مطابق لئے جائیں گے ،حفیظ شیخ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل پرتمام فیصلے

مکمل شفافیت اور ملکی مفاد کے عین مطابق لئے جائیں گے ،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کارکے ثالثی

عمل- کے واجبا ت کی ادائیگی کیلئے پچیس کروڑ 23 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ اوراین ڈی ایم اے کو

ٹڈی دل کے تدارک کیلئے تراسی مائیکرون سپرے مشینوں کی خریداری کیلئے درآمدی ڈیوٹی سے چھوٹ کی

منظوری دیدی۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد میں ہوا کمیٹی کو روزویلٹ ہوٹل کے نجکاری کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ

نے ہدایت کی کہ-A0روزویلٹ ہوٹل پر تمام فیصلے مکمل شفافیت اور ملکی مفاد کے عین مطابق لئے جائیں گے ۔

انھوں نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے معاملے پرسیکریٹری ایوی ایشن سمیت تمام شراکت داروں کوشامل

کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ترک کمپنی کارکے کیساتھ ثالثی عمل کے واجبا ت کی ادائیگی پچیس کروڑ 23

لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی اقتصادی رابطہ کمیٹی- کی ٹڈی دل کے تدارک

کیلئے تراسی مائیکرون سپرےمشینوں کی خریداری کیلئے این ڈی ایم اے کو بر آمد ی ڈیوٹی کی خصوصی

چھوٹ کی اجازت دیدی۔ کمیٹی نے ایف بی آر وزارت تجارت اور وزارت صعنت کو ٹیلیکام سیکٹرپرٹیکسوں

کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی شفارشات آئندہ اجلاس میں لانے کی ہدایات جاری کردی۔