جمشید اقبال چیمہ

(ن) ، پی پی کولوٹ مار کا دھندا چھوڑ کر عمران خان کے متعارف کرائے گئےمعیار کو اپناناہوگا’ جمشید چیمہ

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ )انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر

اعظم عمران خان کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے ملک میں سیاست کامعیار بدل گیا ہے اور اب پیپلز پارٹی ،

(ن) لیگ اور ان کے حواریوں کو بھی کرپشن اور لوٹ مار کا دھندا چھوڑ کر اسی معیار پر آنا ہوگا ،

حکومت کی ترجیحات غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو ایمر جنسی طرز پر اقدامات

اٹھاکر قومی دھارے میں شامل کرنا ہے جس کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ حلقہ این اے 127

کے دفتر میں پارٹی رہمائوںاور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم کے وفود سے گفتگو

کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمرانوںنے عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے نمودونمائش پر زیادہ

توجہ مرکوزرکھی لیکن موجودہ حکومت عوام کو قومی دھارے میں شامل کر رہی ہے جس سے ملک کو پائیدار

ترقی میسر آئے گی ۔ ” احساس پروگرام ” میں پسے ہوئے طبقات کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی اس طرح مالی

معاونت کی جائے گی جس سے وہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران ہر وقت

غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے بارے میں سوچتے ہیں اورانہیںزیر بحث لاتے ہیں ۔

اس سلسلہ میں چین کے کامیاب پروگرام کو سٹڈی کر کے اس سے استفادہ کیا جارہا ہے

اور اس کے لئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔