مراد علی شاہ

لوگ تکلیف میں بھی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ تکلیف میں بھی ہوں تو اپنے گھروں

میں رہنا پسند کرتے ہیں، گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ طوفانی بارشوں کے بعد

پورے کراچی شہر کے دورے پر نکلے، جس کے دوران انہوں نے شہر میں پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ

بھی لیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارعِ فیصل مکمل طور پر کھلی

ہوئی ہے، البتہ ڈرگ روڈ انڈر پاس میں پانی ہے، جس سے پانی نکالنے کے لیے پمپنگ کر رہے تھے تو پانی

واپس آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کو گھروں پر بھی مدد فراہم کر رہی ہے، شارعِ فیصل پر

نرسری کے مقام پر تاجروں سے ملاقات کی ہے۔وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ نرسری پر دکانداروں نے بتایا ہے

کہ وہاں کئی فٹ پانی تھا، آئی آئی چندریگر روڈ پر مسلم جیم خانے کے پاس بہت پانی تھا۔انہوں نے بتایا کہ

آئی آئی چندریگر روڈ پر بہت سے دفاتر نے نالوں کو بلاک کر دیا ہے، وہاں ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پنجاب

کالونی کے انڈر پاس میں بھی پانی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر بالکل صاف نہیں ہوا ہے، پانی ہے، بالکل ہے،

ہمارے وزرا کل بھی شاہراہوں پر تھے، شہر میں کمرشل تعمیرات سے نالوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلی

سندھ نے بتایا کہ ملینیئم مال کے قریب آسمانی بجلی کے باعث عمارت کی دیوار گرنے سے 7 اموات ہوئی ہیں،

ہمارے وزرا وہاں بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں ریلیف کیمپس بنائے ہیں، لوگ آتے ہیں

لیکن رہنا نہیں چاہتے، رات کو سڑکوں پر 8، 8 فٹ پانی تھا، جس کی نکاسی جاری ہے۔