نیوزی لینڈ ویمن

دورہ آسٹریلیا کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

آکلینڈ( ڈیلی مسلم ورلڈ) دورہ آسٹریلیا کیلئے 17رکنی نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا،

صوفی ڈیوائن ٹیم کی قیادت کریں گی، ایمی سیٹرتھویٹ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔کیوی کرکٹ بورڈ کے

مطابق آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں میں 3ون ڈےاور3ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے، سیریزکے تمام

میچز برسبین میں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کاکہنا ہے کہ سیریز سے قبل کورونا کے پروٹوکولز مکمل کیے

جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 27اور30ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔دوسری جانب ون ڈے سیریز کے

میچز3، 5اور 7 اکتوبر کو ہوں گے۔