ثنا

کسی بھی فلم کی کامیابی کےلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ ثنا

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ )لالی ووڈسٹارثنا نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کےلئے معیاری سکرپٹ بنیاد

ہوتا ہے ،ماضی کی سپر ہٹ فلموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ انکے موضوعات انتہائی معیاری تھے ۔

ایک انٹر ویو ثنا نے کہا کہ اگرفلم کاموضوع دلچسپ اورلوگوں کواپنی جانب راغب کرنے والاہوتو کوئی وجہ

نہیںکہ فلم کامیاب نہ ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ موضوع کو نبھانے کے لئے پرفیکٹ اداکار وںکاچناﺅ سونے پر سہاگہ

کا کام کرتا ہے ۔ثنا نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیںاس لئے ان کے ذوق کے مطابق

فلمیں بنانانا ہوں گی تاکہ انہیںدوبارہ سینما گھروں کی جانب لایا جا سکے ۔انہوںنے بتایا کہ میرے کئی پراجیکٹس

زیر تکمیل ہیں اور حال ہی میں فلم ” چھتیس گڑھ “ کےلئے آئٹم سانگ کیا ہے جسے میرے پرستارضرور

سراہیں گے۔