شہباز شریف

سیلاب اور طوفانی بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات پہلے سے موجود تھیں، حکومت نے کیا تیاری کی ؟شہباز شریف

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں بہنوں کی مدد کرے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنان کو سختی سے تاکید کرتا ہوں کہ متاثرین کی مدد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ،وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے جامع منصوبہ بندی کی راہ اپنائے ،سیلاب اور طوفانی بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات پہلے سے موجود تھیں، حیرانی ہے کہ حکومت نے کیا تیاری کی تھی، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔