نیئر حسین بخاری

کائنات کی سب سے بڑی قربانی امام حسین ؓکی قربانی ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کائنات کی سب سے بڑی قربانی امام حسین ؓکی قربانی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ماہ محرم میں حوصلے اور جدوجہد کی تاریخ کا بے مثال باب رقم ہوا،حق کی خاطر باطل سے ٹکرا کر شہادتوں کی تاریخ رقم کرنا پیغام کربلا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہے آج بھی دلوں پر حکومت حسین ؓ کی،شیطانی قوتوں کے ارادوں کو مٹی میں ملانے کیلئے جزبہ حسینی زندہ ہے اوررہے گا۔نیر بخاری نے کہاکہ جہاں جہاں ظلم وہاں وہاں کربلا ہے،تبلیغ اور اسلام کو بچانے کے لئے حضرت زینب کا کردار بہت اہم رہا۔ انہوں نے کہاکہ مجسم محسن انسانیت امام حسین ؓکے فلفسفہ اور فکر پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔