لوکاشینکو

بیلاروس کے صدر کے نیٹو پر الزامات، پڑوسی ممالک پر پابندیوں کی دھمکی

منسک (ڈیلی مسلم ورلڈ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے نیٹو اتحاد پر ان کے خلاف مظاہرین کو بھڑکانے کا الزام

عائد کرتے ہوئے یورپی یونین کے اراکین و پڑوسی ممالک لتھوانیا اور پولینڈ کو جوابی پابندیوں کی دھمکی دے دی۔عرب ٹی وی

کے مطابق لوکاشینکو نے نیٹو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کے لیے مظاہرین کی مدد کی

جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ میری حکومت کو ختم کرکے ایک ایسے آدمی کو رکھنا چاہتے ہیں جو دوسرے ممالک سے تعاون

کے لیے فوج بھیجنے کا مطالبہ کرے۔لتھوانیا نے لوکاشینکو کے سب سے بڑے مخالف سویٹلانا ٹیکھانوسکایا کو بیلاروس میں

انتخابات کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران پناہ دے دی ہے۔لوکاشینکونے کہا کہ ہم لتھوانیا کی بندرگاہ کے راستے

ہونے والی درآمدات ختم کردیں گے اور ان کے مغربی اتحادیوں کو روس اور چین سے تجارت طویل راستوں سے کرنے پر

مجبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں پہلے خوفزدہ کون ہوتا ہے، ہم ان پر پابندیاں لگائیں گے۔بیلاروس کے صدر نے

کہا کہ حکومت کو احکامات جاری کرچکا ہوں کہ تمام برآمدات کو لتھوانیا کی بندرگارہ سے واپس کریں کیونکہ انہوں نے نقصان

پہنچایا ہے اور اب ہم انہیں جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے راستوں سے تجارت کرتے ہیں لیکن اب انہیں روس سے

تجارت کے لیے بحیرہ اسود یا بالٹک ریجن سے جانا پڑے گا۔لتھوانیا کے وزیراعظم سولیوس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان

میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر لوکاشینکو نے اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو اس سے بیلاروس اور اس کے عوام بری طرح

متاثر ہوں گے۔