ڈالر

ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر گھٹ کر166روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 167روپے کی کم سطح پر آگیا

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 168روپے سے گھٹ کر166روپے

اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر168روپے سے کم ہو کر167روپے کی کم سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ

وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.92روپے کی نمایاں

کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.42روپے سے کم ہو کر166.40روپے اور قیمت فروخت168.52روپے

سے کم ہو کر166.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.80روپے کی کمی ریکارڈ کی

گئی جسکے بعد ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے کم ہو کر166.50روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے کم ہو

کر167روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں زیر تبصرہ مدت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس سے یورو کی قیمت خرید198روپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر199.50روپے

ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے کم بڑھ کر 220روپے اور

قیمت فروخت 221.50روپے سے بڑھ کر222روپے پر جا پہنچی ۔