عماد وسیم

میچ قابو میں تھا، مکمل نہ ہونے کا افسوس ہے، عماد وسیم

مانچسٹر (ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈکے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ قابو میں تھا،

مکمل نہ ہونے کا افسوس ہے۔عماد وسیم نے میچ بے نتیجہ ختم ہوجانے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے.

لیکن پاکستانی ٹیم اس سے بہتر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث

مکمل نہ ہوسکا، انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 6وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اسی سیریز کے

دیگر 2 ٹی20 میچز 30 اگست اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔