اداکارہ ثمینہ احمد

لاہور کبھی ڈرامے کا گڑھ ہوتا تھا لیکن اب یہاں یہ سر گرمیاں مانند پڑ گئی ہیں‘ ثمینہ احمد

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ لاہور کبھی ڈرامے کا گڑھ ہوتا تھا لیکن اب یہاں یہ سر گرمیاں مانند

پڑ گئی ہیں ، لاہور سے بہت سے فنکار سامنے آئے جنہوں نے چھوٹی سکرین کے ساتھ بڑی سکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا

منوایا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے لاہور میں اس طرح ٹی وی ڈرامے نہیں بن رہے جو اس کی پہچان

تھی اور ڈرامہ کراچی منتقل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو دوبارہ انہی سر گرمیاں کا مرکز بننا چاہیے تاکہ یہاں سے بھی

نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں کراچی میں بہت سے نئے چہرے سامنے آئے ہیں جو اچھا کام کر رہے ہیں۔