حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے لیے نیا سیاسی معاہدہ طے کرنے کو تیار ہے، حسن نصراللہ

بیروت (ڈیلی مسلم ورلڈ) ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم لبنان

کے لیے ایک نیا سیاسی معاہدہ طے کرنے کو تیار ہے۔ فرانسیسی صدر امانوایل ماکروں نے بیروت میں 4 اگست کو تباہ کن دھماکے

کے بعد لبنان کے لیے ایک نیا سیاسی معاہدہ طے کرنے پر زوردیا تھا۔ حسن نصراللہ نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ ’’ہم نے

فرانسیسی صدر کے لبنان کے حالیہ دورے کے موقع پر ایک نئے سیاسی معاہدے کی تجویز سنی تھی۔آج ہم اس معاملے پر تعمیری

گفتگو کے لیے تیار ہیں۔لیکن ساتھ ہی انھوں اس کی ایک شرط بھی عاید کی ہے اور وہ یہ کہ’’اس پر بحث ومباحثہ مختلف لبنانی

دھڑوں کی منشا اور رضا مندی سے ہونا چاہیے۔انھوں نے اس تقریر میں لبنانی فوج سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ بیروت میں دھماکوں

کی فنی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کرے۔حسن نصراللہ نے ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی اس تقریر میں اسرائیل اور متحدہ

عرب امارات کے درمیان اسی ماہ اعلان کردہ امن معاہدے کی مذمت کا اعادہ کیا ہے اور اسرائیلی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔