الیگزانڈر لوکاشینکو

بیلا روس کے صدر لوکا شینکو کے خلاف ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاج

منسک (ڈیلی مسلم ورلڈ) یبلاروس میں پولیس اور مسلح فوج کی تعیناتی کے باوجود قریب ایک لاکھ افراد نے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو

کے خلاف احتجاج کیاہے۔پرتشدد احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ 140 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فسادات سے نمٹنے والے پولیس دستوں ماسک پہنے مسلح فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تعینات کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو یبلاروس کے مرکزی حصے میں جمع ہونے سے زبردستی روک دیا۔ قبل ازیں بیلاروس

کی قیادت نے ملک میں موجود غیر ملکی میڈیا کے کئی نمائندوں کے اجازت نامے واپس لے لیے تھے جس پر جرمن وزیر خارجہ

ہائیکو ماس نے کہا تھا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہیں۔ ادھر ماسکو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بیلاروس کے سربراہ الیگزانڈر

لوکاشینکو اور روسی صدر ولادیمر پوٹن نے آئندہ ہفتوں کے دوران ماسکو میں ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے۔