پلاننگ کمیشن

رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے 105ارب روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ ) حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے 105ارب42 روپے کے

فنڈز جاری کردیئے جبکہ پہلی سہ ماہی میں 116ارب کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا ہدف ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب

سے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ملکی ترقیاتی منصوبوں کیلئیایک کھرب پانچ ارب بیالیس روپے کے فنڈز جاری

کردیئے گئے۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب 16 ارب کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا

ہدف ہے ، جس میں سے ایک کھرب روپے سے زائد فنڈز دو ماہ میں جاری کئے جاچکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کا کہنا تھا کہ وفاقی

وزارتوں کیلئے مجموعی طور پر سات ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے، جولائی اور اگست میں کابینہ ڈویژن کیلئے

ساڑھے13 ارب روپے ،خزانہ ڈویژن کیلئے 12 ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔ پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ این ایچ اے

کیلئے 20 ارب اکانوے کروڑ روپے، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 13 ارب 55 کروڑروپے، پیپکو، این ٹی ڈی سی کیلئے2 ارب39

کروڑروپے جاری کئے گئے۔ کمیشن کے مطابق دو ماہ میں آزاد کشمیر حکومت کو4 ارب چھیانوے کروڑ، گلگت بلتستان

کو 4 ارب 45 کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔