علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے شروع ہوگئے

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے پاکستان کے

چاروں صوبوں ٗ گلگت بلتستان ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ایک ساتھ شروع ہوگئے ہیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے

مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے خواہشمند افراد /طلبہ کی معاونت و رہنمائی کے

لئے 54 شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں’ انفارمیشن ڈسکس’قائم کردیئے گئے ہیں۔طلبہ کو گھرکی دہلیز پر سہولت

فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم کردئیے گئے ہیں ٗ ان تمام سیل پوائنٹس

کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردئیے گئے ہیں۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں

ایم ایس سی/ایم اے/پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ/ بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری( / بی ایس ٗبی بی اے اور سرٹیفیکیٹ پروگرامز شامل ہیں۔

تربیت اساتذہ پروگرامز کے ذیل میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں 2۔سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن ٗ ایم اے)فاصلاتی

و غیر رسمی تعلیم(ٗ ایم اے )ٹیچر ایجوکیشن(ٗ ایم اے )سپیشل ایجوکیشن(ٗ ایک سالہ ایم ایڈ) پانچ اسپیشلائزیشن کے ساتھ( ٗ ڈیڑھ /اڑھائی

اور چار سالہ)بی ایڈ( شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تمام پروگرامزکے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی

کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق ایم اے/ایم ایسی سی اور ایم ایڈ پروگرامز آخری بار

پیش کئے گئے ہیں ٗ آئندہ سمسٹر)بہار 2021ء(میں یہ پروگرامز پیش نہیں ہونگے۔ایم اے کے ذیل میں اردو ٗایم کام ٗ TEFL ٗ عربیک

ٗ تاریخ ٗ اسلامک سٹڈیز تین اسپیشلائزیشن )قرآن اینڈ تفسیر ٗ حدیث اور سیرت ٗ اسلامک لاء (ٗ اسلامک سٹڈیز)جنرل(اور ماسٹراِن لائبریری

اینڈ انفارمیشن سائنسسز(MLIS) پروگرامزپیش کئے گئے ہیں جبکہ ایم ایس سی کے ذیل میں ایم ایس سی)معاشیات (ٗ )ماس

کمیونیکیشن(ٗ )پاکستان سٹڈیز(ٗ )فارسٹری ایکسٹینشن(ٗ )پبلک نیوٹریشن(ٗ )جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز( ٗ )سوشیالوجی(ٗ )ایڈمنسٹریٹیو

سائنسسز(اور )سسٹین ایبل انوائرمنٹل ڈیزائن( پروگرامز شامل ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق بی ایس ٗ

ایم ایس سی ٗ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے میرٹ کی بنیاد پرہوں گے۔ میرٹ بیسڈ) پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ

ایم ایس سی ٗ ایم بی اے اور بی ایس ( پروگرامز میں 8۔ستمبر تک آن لائن داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز

میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ /انٹرویوز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔پی ایچ ڈی /ایم فل پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ 14تا

18ستمبر یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں ہوں گے۔