مصطفی ادیب

لبنان کے رہنماؤں نے فرانس کے دباؤ پر مصطفی ادیب کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا

بیروت (ڈیلی مسلم ورلڈ) لبنان کے رہنماؤں نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے دبا ؤپر سفارت کار

مصطفی ادیب کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قانون اور سیاسیات میں

ڈاکٹریٹ کرنے والے لبنان کے نومنتخب وزیراعظم مصطفی ادیب اس سے قبل جرمنی میں لبنان کے سفیر رہ چکے

ہیں اور صدر مائیکل عون کی میزبانی میں ہونے والی مشاورت میں لبنان کی تمام مرکزی جماعتوں نے ان کی

حمایت کی۔سینئر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مصطفی ادیب پر اتفاق رائے کے لیے فرانسیسی صدر کی ثالثی بہت اہم

تھی کیونکہ سیاست دانوں کے درمیان اختلاف رائے تھا۔مصطفی ادیب کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے لیے بہت محدود

موقع ہے اور جو مشن میں نے قبول کیا ہے اس پر تمام سیاسی فورسز کا اتفاق ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ریکارڈ

وقت میں حکومت تشکیل دی جائے اور فوری طور پر اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے

معاہدہ کیا جائے۔مصطفی ادیب نے باصلاحیت ٹیم کے انتخاب کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور وعدوں

کا وقت نہیں ہے بلکہ سب کے تعاون سے کام کرنے کا وقت ہے۔لبنان کے ایک سینئر سیاست دان نے مصطفی

ادیب کے انتخاب کے لیے فرانسیسی صدر کے کردار کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کا ہر کسی کو فون کرنے

کا دباؤ تھا، ان کی لبنان آمد اور ہر کسی کی جانب سے انہیں مایوس نہ کر

نے کی خواہش کا دبا تھا۔